کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نجی سکول میں چار سالہ بچے کے ساتھ مبینہ بد فعلی پر چوکیدار کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔
29 اگست کو چار سالہ بچہ کھیل رہا تھا کہ گیند نجی اسکول میں چلی گئی۔ بیٹا گیند لینے کے لئے اندر گیا تو اسکول چوکیدار کے بیٹے 20 سالہ بیٹے سمیر نے پکڑ لیا اور بچے کو کلاس روم میں لے جاکر بدفعلی کی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
بچے کے والد رکشہ چلاتا ہے اور بیوی گھروں میں کام کرتی ہے۔ والد کا کہنا ہے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔ چوکیدار کے بیٹے نے بچے کے ساتھ زیادتی کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ گرفتار ملزم سمیر نے بدفعلی پر شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔