کراچی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے نادرا میگا سینٹر سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نادرا گلفام بروہی کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی معاونت سے غیرملکی شہری فاطمہ خاتون پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے میں کامیاب ہوئی، گلفام بروہی اور فاطمہ خاتون کے خلاف فارنرز ایکٹ ، نادرا آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
فاطمہ خاتون نے اٹھاون برس کی عمر میں کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنوایا، جس دستی شناختی کارڈ کی بنیاد پر کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنوایا گیا وہ سعید اللہ نامی شخص کو جاری ہوا تھا، فاطمہ خاتون کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں، ترجمان کے مطابق جعلی شناختی کارڈ اسکینڈل میں اب تک چھ مقدمات درج اور سترہ ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔