لاہور: (ویب ڈیسک) مینار پاکستان میں خاتون ٹک ٹاکر کیساتھ بدسلوکی کے واقعے کی انکوائری رپورٹ میں حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ایس پی سٹی نے یہ واقعہ معمولی قرار دے کر حقائق چھپائے حتیٰ کہ آئی جی تک کو واقعے سے لاعلم رکھا گیا۔
انکوائری رپورٹ کے مطابق مینار پاکستان میں یہ واقعہ 14 اگست کو پیش آیا۔ اس وقت وہاں لاری اڈا پولیس سٹیشن کے تھانیدار کی وہاں ڈیوٹی تھی، ان کے ہمراہ کم از کم 40 اہلکاروں کی نفری بھی موجود تھی۔
رپورٹ کے مطابق جس وقت خاتون کیساتھ بدسلوکی کی جا رہی تھی تو وہاں موجود لوگوں نے لگ بھگ 33 بار پولیس کی مدد کیلئے ون فائیو پر کال کی لیکن کوئی رسپانس سامنے نہیں آیا۔
ایس پی سٹی نے افسران سے حقائق چھپائے جبکہ ایس ایس پی اور ڈی آئی جی نے آئی جی انعام غنی کو اس اہم واقعہ سے لاعلم رکھا۔