اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے بچلی چوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں، بجلی چوری میں ملوث آئیسکو کے چار لائن سپرنٹنڈنٹس گرفتار کر لئے گئے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق بجلی چوری اور میٹر بے ضابطگیوں میں ملوث افراد کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کریک ڈاؤن جاری ہے، بجلی چوری میں ملوث اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چار لائن سپرنٹنڈنٹس گرفتار کر لئے ہیں، چاروں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ملزمان پر بجلی چوری کی مد میں قومی خزانے کو 45 لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے بجلی چوری، میٹر بے ضابطگیوں میں ملوث دیگر افراد کے خلاف چھاپے مارے جار ہے ہیں۔