نور مقدم قتل کیس، تھراپی ورکس کے مالک اورملازمین کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست دائر

Published On 26 August,2021 01:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نور مقدم قتل کیس میں مقتولہ کے والد شوکت مقدم نے تھراپی ورکس کے مالک اورملازمین کی ضمانت منسوخی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ضمانت منسوخ نہ کی گئی تو درخواست گزار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے ضمانت دیتے وقت سپریم کورٹ کے طے کردہ قوانین کو نظرانداز کیا۔ ملزمان موقع واردات پر موجود تھے۔ ملزم امجد کے زخمی ہونے سے متعلق ہسپتال میں حقائق چھپائے گئے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے ذاکر جعفر اور عصمت ذاکر کی ضمانت منسوخی کے حقائق کو بھی چھپایا۔

ملزمان دھمکیاں دے رہے ہیں، ضمانت منسوخ نہ کی گئی تو درخواست گزار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
 

Advertisement