خواتین کیخلاف ہراسگی واقعات، اسلام آباد میں فی میل پولیس ڈیسک اور ہیلپ لائن سہولت کا آغاز

Published On 07 September,2021 10:26 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) خواتین پر تشدد اور ہراسگی کے بڑھتے واقعات کے خلاف اسلام آباد پولیس کا جینڈر پر وٹیکشن یونٹ تحفظ کے لیے پُر عزم ہے، فی میل پولیس ڈیسک کیساتھ ہیلپ لائن سہولت کا آغاز کر دیا۔

خواتین گھر میں ہوں، بازار یا ورک پلیس پر، آئے روز انہیں تشدد اور ہراسگی کے واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں اب انہیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، فوری ہلپ لائن 8090 پر کال کریں، خواتین پولیس اہلکار آپ کے پاس ہوں گی ۔

تھانوں سے الگ بنائے گئے جینڈر پروٹیکشن یونٹ میں خواتین بلا جھجک کسی بھی وقت جاکر اپنی شکایت درج کروا سکتی ہیں۔

خواتین کا کہنا ہے کہ پروٹیکشن یونٹ کا قیام خوش آئند ہے۔ مئی 2021 میں قائم ہونے والے جینڈر پر وٹیکشن یونٹ کو اب تک212 فون کالز موصول ہوئیں جبکہ 304 خواتین نے مرکز آکر شکایت درج کروائیں۔ ان میں سب سے زیادہ واقعات گھریلو تشدد کے رپورٹ ہوئے جبکہ دوسرے نمبرپر ہراسگی کے کیسزسامنے آئے۔
 

Advertisement