کراچی: ڈکیتی اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک ڈاکو سمیت 3 افراد زخمی، ایک ڈاکو مارا گیا

Published On 15 September,2021 09:54 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد زخمی ہو گئے جبکہ وارداتوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

کراچی کے علاقے ملیر لنک روڈ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور زخمی ہو گیا جبکہ ایک ڈاکو ٹرک کے نیچے کچل کر مارا گیا۔ ہلاک ملزم کے 3 ساتھی فرار ہو گئے۔ ادھر پیرآباد میں ڈکیتی کےبعد فرار ہونے کی کوشش میں زخمی ہونے والے ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا۔

گلشن معمار احسن آباد میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے 12 سالہ شاہد نامی بچہ زخمی ہوا جبکہ سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے گل حسن نامی شخص کو زخمی کردیا۔
 

Advertisement