کراچی: (دنیا نیوز) اے ایس ایف نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران گلف ائیر کے ذریعے بحرین جانے والے مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے مالیت کی ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر رحمن نے ہیروئن اپنے بیگ میں چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف عملے نے مسافر کے بیگ کو مشکوک قرار دیا اور بعد ازاں تلاشی کے دوران سامان میں چھپائی گئی ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پکڑی گئی ہیروئن کی مالیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے بتائی جاتی ہے۔ پکڑے گئے منشیات اسمگلر کو برآمد شدہ ہیروئن سمیت مزید کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔