کراچی: ڈاکووں نے گھر کی دہلیز پر خاتون کو لوٹ لیا، تشدد بھی کرتے رہے

Published On 01 November,2021 03:14 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں دندناتے ڈاکو وارداتوں کے دوران خواتین پر تشدد بھی کرنے لگے۔ گھر کی دہلیز پر خاتون سے چین چھیننے کے دوران تشدد بھی کیا۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی ون میں موٹرسائیکل سوار ملزموں نے گھر کی دہلیز پر خاتون کو لوٹ لیا۔ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور خاتون سے چین چھین کر فرار ہوگئے۔

ایک راہگیر ملزموں کی طرف بھاگا تو وہ موٹرسائیکل پر دوسری جانب فرار ہوگئے۔
 

Advertisement