کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں پٹرول پمپ پر دھماکے کے باعث چار افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں
کراچی کے علاقے ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب پٹرول پمپ پر دھماکا ہوا، دھماکا کے فوراً بعد سکیورٹی اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ اور زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ پٹرول پمپ پر دھماکا دہشتگردی کا واقعہ نہیں، ابتدائی رپورٹ میں لگتا ہے الیکٹرک روم میں فنی خرابی کے سبب دھماکہ ہو ا، جائے وقوعہ سے سلنڈر کے ٹکرے بھی نہیں ملے، پمپ کاالیکٹریکل روم کا دروازہ اڑاہواہے۔
ایس ایس پی سینٹرل غلام مرتضیٰ نے کہا کہ الیکٹروک روم میں ویکیوم کی وجہ سے دھماکہ ہوا، الیکٹرک روم کی شیشے باہر موجود افراد کو لگے، شیشے پورے پمپ میں پھیل گئے، سلنڈر کے ٹکڑے نہیں ملے۔