کراچی: سو سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار، لوٹی رقم اور زیورات برآمد

Published On 31 October,2021 12:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس نے سو سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا، ڈاکوؤں سے لوٹی ہوئی رقم، زیورات اور اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔

ملزمان نے ڈیفنس کلفٹن، گلستان جوہر اور دیگر علاقوں کے گھروں میں وارداتیں کیں، دو ہزار پندرہ میں ضلع کورنگی میں بینک ڈکیتی کا اعتراف بھی کیا، ملزم بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے تھے۔

ڈاکو کئی بار گرفتار ہوئے اور ضمانتوں پر رہائی حاصل کرکے وارداتیں شروع کر دیتے تھے، پولیس نے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کا کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کرلیا۔
 

Advertisement