کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے صوبے کے تمام اضلاع میں کرائم سین یونٹس کے قیام کا فیصلہ کر لیا، کرائم سین یونٹس کے لئے 19 کروڑ 44 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔
سندھ حکومت نے صوبے کے تمام 31 اضلاع میں کرائم سین یونٹس کے قیام کی منظوری دیدی، کرائم سین یونٹس ہر ضلع کے پولیس ہیڈ کوارٹر میں قائم کیے جائیں گے جبکہ صرف کراچی پولیس رینج میں 8کرائم سین یونٹس قائم کیے جائیں گے۔
ہر ضلع کے کرائم سین یونٹ کو مطلوبہ آلات جبکہ 17 کروڑ 72 لاکھ روپے کی گاڑیاں خریدی جائیں گی۔