کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں خاتون کے ہاتھوں شوہرکو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کرنے والی ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
کراچی کی مقامی عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے چالان طلب کر لیا ہے، سماعت کے موقع پر سرکاری وکیل عبدالرحمان تھہیم کا کہنا تھا کہ کیس میں تین عینی شاہد ہیں، تینوں ہی مقتول کی بیٹیاں ہیں، مقتول کی ملزمہ سے ایک بیٹی ہے، ملزمہ اور مقتول کا 2013 میں نکاح ہو تھا۔
تفشیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ وقوعہ کے وقت مقتول کی دو بیٹیاں وہاں پر موجود تھیں، ملزمہ کی بڑی بیٹی جائے وقوعہ پر پہنچی تھی جو دونوں بہنوں کو رکشہ میں لیکر نا معلوم مقام پر لے گئی، تینوں کی تلاش جاری ہے، ملزمہ کے والد اور بھائی کا بھی بیان ریکارڈ کر لیا ہے، ملزمہ آئس کا نشہ کرتی ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔