خضدار: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 مبینہ دہشتگرد گرفتار

Published On 11 January,2022 06:54 pm

خضدار:(دنیا نیوز) ادارہ برائے انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے خضدار میں اہم کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گرد کو گرفتارکرکے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا ہے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خضدارمیں سی ٹی ڈی کے عملے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئےکالعدم تنظیم کے اہم تخریب کار سمیت 3 مبینہ دہشت گرد گرفتارکرکے انکے قبضہ سے اسلحہ اوردھماکہ خیز مواد برآمد کرلیاہے جو تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

گرفتار دہشت گرد حب میں سیاسی رہنمااکرم ساجدی کے قتل میں ملوث ہیں ۔
 

Advertisement