گجرات: تاریخ بھگت کر واپس گاؤں جانیوالے 2 افراد قتل، ایک زخمی

Published On 24 January,2022 01:53 pm

گجرات: (دنیا نیوز) گجرات میں تاریخ بھگت کر واپس گاؤں جانے والے دو افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

واقعہ جلالپورجٹاں میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کر کے اس میں سوار فلک شیر اور اسکے ڈرائیور تجمل کو ہلاک کر دیا، فائرنگ کے نتیجہ میں مقتول فلک شیر کا کزن افضل زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولین قتل کیس میں عدالت سے پیشی کے بعد گاوں کوٹ رانجھا واپس جارہے تھے کے موٹر سائیکل سواروں نے راستہ روک کر انہیں گولیاں مار دیں، پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا کر کارروائی شروع کر دیں جبکہ زخمی افضل کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔
 

Advertisement