کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود راجپوت کالونی میں ظالم باپ نے معصوم بچی پر تشدد کے دوران زمین پر پٹخ کر سر پھاڑ دیا۔
کراچی میں ظالم باپ نے کمسن بیٹی کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا، بچی کا سر پھٹ گیا۔ مار پیٹ کے دوران بچی چیخ چیخ کر روتی رہی حتی کہ گزرنے والے بھی جمع ہو گئے۔ اہل علاقہ کی مداخلت پر بھی ظالم شخص کو رحم نہ آیا،واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
زخمی بچی باپ سے معافی بھی مانگتی رہی لیکن باپ مارتا رہا۔ اہل علاقہ نے اپیل کی ہے کہ ظالم باپ کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔