لاہور:(دنیا نیوز) احتساب عدالت نے 15 سال پرانے بینک فراڈ کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔
نیب پراسکیوٹر کے مطابق احتساب عدالت نے بینک فراڈ کیس میں 3 ملزمان کو 7، 7 سال قید کی سزا سنا دی ہے جبکہ 4 ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا گیا ہے۔
عدالت نے ملزم حبیب الرحمان، عارف پرویز اور محمود الحسن کو 7،7 سال قید کی سزا سناٸی، وارث علی، محمد حسین، افتخار علی اور فیض الرحمان کو بری کرنے کا حکم دیا گیا ۔
نیب پراسکیوٹر کے مطابق ملزمان کیخلاف نیب نے 2007 میں ریفرنس دائر کیا، ملزمان پر کروڑوں روپے بینک فراڈ کا الزام تھا۔