پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں ڈرگ کنٹرول ٹیم نے محکمہ صحت کی سرکاری ادویات کی بڑی کھیپ برآمد کر لی، ادویات ایک گھر سے برآمد کی گئیں۔
محکمہ صحت ڈرگ کنٹرول یونٹ کے مطابق پشاور کے علاقے ہشت نگری میں کارروائی کی گئی جس کے دوران گھر سے سرکاری ہسپتالوں میں دی جانیوالی ادویات کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی۔ ایم سی سی کے پی، سندھ ،پنجاب سمیت محکمہ دفاع کے ہسپتالوں کی ادویات شامل ہیں، کارروائی کے دوران تمام سٹاک تحویل میں لیکر مالک کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔
ڈرگ حکام کے مطابق سرکاری اور زائد المیعاد ادویات کو دوبارہ نئی پیکنگ کیساتھ مارکیٹ میں سپلائی کئے جانے کا خدشہ تھا، ڈرگ حکام نےمزید تفتیش بھی شروع کردی۔