کراچی: 25 لاکھ سونے کی چوری میں پڑوسن ملوث نکلی، پولیس نے گرفتار کر لیا

Published On 24 February,2022 03:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گلشن معمار میں دو روز قبل گھر میں پچیس لاکھ کے سونے کی چوری میں پڑوسن ملوث نکلی، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

ملزمہ نور سحرپہلے بھی اسی گھر میں چوریاں کرچکی تھی۔ مسلسل چوریوں کی وارداتوں کے بعد گھر کی مالکن نے سی سی ٹی وی کیمرے لگوائے۔ کیمروں میں چوری کی واردات سامنے آنے کے بعد پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

متاثرہ فیملی نے گلشن معمار تھانے میں چوری کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ 

Advertisement