کراچی: (دنیا نیوز) ملیر میں پولیس اور رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ہینڈگرنیڈزاور اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں گہرام عرف مقبول سومرو،فدا سبزوئی اوروقار شامل ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے رینجرز اور پاک آرمی پر ہینڈ گرنیڈحملوں کا اعتراف کیا ہے، ملزمان غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن کی ترسیل اور دیگرجرائم میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان کو مزید کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
دوسری جانب بن قاسم پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا، دو ملزمان نے 14 فروری کو محمد سلطان کو سر پر سریا مار کر قتل کر دیا تھا، اور لاش جنگل میں چھپا دی تھی، گرفتار ملزمان میں حبدار سھاگ اور نصیر شامل ہیں، ملزمان قتل کی واردات کے بعد سندھ فرار ہو گئے تھے۔