پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ہری پور اور چارسدہ میں مضر صحت مصالحہ جات تیار کرنے والے کارخانے سیل کردیئے۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق ہری پور میں کارروائی کے دوران کارخانے سے دو ہزار کلو گرام سے زائد مضر صحت اورزائد المعیاد مصالحہ برآمد کیا گیا، چارسدہ میں چائنہ سالٹ اور نان فوڈ گریڈ کلر کے استعمال پر گودام کو سیل کیا گیا، گودام میں مصالحہ جات، چپس اور نمکو کی تیاری میں استعمال کئے جاتے تھے۔
بنوں میں کارروائی کے دوران دکانداروں کو صفائی اور اشیاء کا معیار بہتر کرنے کے لیے نوٹس جاری کئے گئے ۔