لاہور: (دنیا نیوز) رحیم یار خان میں رشتے سے انکار پر خاتون ٹیچر کو اغوا کر لیا گیا ، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
خاتون ٹیچر کے اغوا کا واقعہ تھانہ ظاہر پیر کے علاقے ججہ عباسیہ میں پیش آیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں اغوا کاروں کو دیکھا جا سکتا ہے، گاڑی کا نمبر سامنے آنے کے باوجود ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی لڑکی کو اسکے کزن نے شادی سے انکار کی رنجش پر اغوا کیا، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔