کراچی: (شعیب بخاری) اے این ایف نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
اے این ایف سندھ نے پورٹ قاسم پر کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ سے سمگل کی جانے والی منیشات کی کوشش ناکام بنائی، کارروائی کے دوران 40 کلو گرام ہیروئین برآمد کی گئی، رینجرز کے ہمراہ سہراب گوٹھ کے علاقے میں ایک اور کارروائی میں ملزم کو گرفتار کرکے 13 کلو آئس اور ہیروئین برآمد کی گئی جبکہ نجی کورئیر کمپنی پر چھاپہ مار کر 33 کلو سے زائد مشکوک مواد برآمد کیا۔ حکام کے مطابق کورئیرکمپنی کےذریعے پارسل میں مواد چھپا کر سمگل کیا جا رہا تھا۔
ادھر حیدرآباد حالا ناکہ کے قریب گاڑٰی سے17 کلو گرام منشیات برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔