لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ڈاکووں اور پولیس کے مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک جبکہ ڈولفن فورس کا اہلکار زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق نواب ٹاؤن میں ڈاکووں نے ڈولفن ٹیم پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو زخمی ہوئے اور ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اہلکار عمیس اشرف اور ہوٹل ملازم فخر امام زخمی ہوئے۔
پولیس نے زخمیوں کو جناح ہسپتال جبکہ ڈاکوؤں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔