اسلام آباد : (دنیا نیوز) اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ سیشن جج طاہر محمود کے گھر چوری کی واردات ہوئی جس کے دوران چور لاکھوں روپے نقد اور سونا لیکر فرار ہو گئے۔
تھانہ گولڑہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم چور پچپن لاکھ روپے نقد، پندرہ ہزار امریکی ڈالر، چار ہزار پاؤنڈ ، 19 تولے سونا لے اڑے۔ سیشن جج کے گن مین کی درخواست پر تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سیشن جج چھٹی پر اپنے گاؤں مانسہرہ گئے ہوئے تھے، گن مین کھانا لینے کیلئے گیا تو واپسی پر واردات کا انکشاف ہوا۔