اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے پنشن میں اضافے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، پینشنز کی مد میں اضافہ 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق یکم اپریل 2022 کو پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا، یکم جولائی 2022 سے پنشن میں 15 فیصد اضافہ ہو گا۔ پنشن میں اضافے کا اطلاق وفاق کے تمام ریٹائرڈ ملازمین کیلئے ہوگا۔
نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اضافے کا مسلح افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ملازمین پر بھی اطلاق ہوگا، پنشن میں 15 فیصد اضافہ یکم جولائی کو ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کیلئے بھی ہو گا۔ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کیلئے 2016 سے 2021 تک کے ایڈہاک ختم ہو جائیں گے۔