اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں اندھے قتل کا معمہ حل کردیا گیا،پولیس کے مطابق سگا بھائی ہی اپنے بھائی کا قاتل نکلا۔
تھانہ کوہسار پولیس نے اندھے قتل کی واردات میں مقتول کے سگے بھائی ملزم عثمان کو گرفتار کرلیا، ملزم نے 8 جون کی شب اپنے سگے بھائی قاسم کو چھری کےوار سے قتل کیا تھا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم نے وقوعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی، ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔