اسلام آباد:(دنیا نیوز) یوم آزادی پر غیرملکی خواتین کو ہراساں کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ویڈیوز بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔
یوم آزادی پر غیرملکی خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس حرکت میں آ گئی، غیرملکی خواتین کو شکر پڑیاں مونومنٹ پر ہراساں کیا گیا، یوم آزادی پر مونومنٹ آنے والی فیملیز کے لیے پولیس اہلکار تعینات ہی نہیں تھے، اوباش لڑکوں کی جانب سے غیر ملکی خواتین کو ایک گھنٹے تک ہراساں کیا جاتا رہا۔
Boys misbehaving with foreign tourists on the occasion of #Pakistan s #IndependenceDay in Shakarparian, #Islamabad. Authorities must identify and punish the culprits. @ICT_Police pic.twitter.com/9cRdPntMS2
— Islamabad Updates (@IslamabadViews) August 15, 2022
ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خاں نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، جس پر اسلام آباد پولیس نے غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے والے نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا۔
ذرائع کے مطابق ہراساں کرنے والے 4 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان کے قبضے سے ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت نادرا کے ذریعے کی جا رہی ہے، ایسے گھناؤنے فعل میں ملوث اور ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کو ہر صورت سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔