کراچی پولیس کی غیر قانونی مقیم 26 افغانی شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے کی سفارش

Published On 15 September,2022 01:33 pm

کراچی: (شعیب بخاری )کراچی پولیس نے غیر قانونی مقیم 26 افغانی شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے کی سفارش کردی۔

ڈی ایس پی سہراب گوٹھ سہیل فیض نے ایس ایس پی شرقی کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ افغان شہری ملک مخالف سرگرمیوں، زمینوں پر قبضہ، قتل،منشیات فروشی،اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

سہراب گوٹھ فیکٹری ایریا ، سبزی منڈی اور اطراف میں روز کی بنیاد پر افغان شہری بڑی تعداد میں آرہے ہیں، گزشتہ دنوں سپر ہائی وے بلاک کر کے امن و امان کی سنگین صورتحال کی گئی۔

شر پسندوں کے خلاف سہراب گوٹھ سمیت ضلع شرقی میں پانچ مقدمات بھی درج ہیں، تین روز قبل پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے 60 افغان باشندوں کو گرفتار کر کے انکے خلاف فارن ایکٹ کا مقدمہ درج کیا۔

ڈی ایس پی سہراب گوٹھ سہیل فیض نے ایس ایس پی شرقی کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ افغان شہریوں کو پہلے بھی ڈی پورٹ کیا جاتا رہا ہے، دوبارہ بھی ایسا کرنے کی ضرورت ہے۔
 

Advertisement