کراچی: ڈینگی کے وار جاری، 7 افراد جان کی بازی ہار گئے

Published On 12 September,2022 07:06 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، مزید 7 افراد مہلک وباء کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق تمام اموات کراچی میں رپورٹ ہوئیں۔ رواں ماہ کراچی میں 9 افراد ڈینگی کے سبب جان سے گئے۔ یکم ستمبر سے آج تک کراچی میں 950 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں برس سندھ میں 3 ہزار 541 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
 

 
Advertisement