کراچی: ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے مچھر کالونی میں نجی کمپنی کے ملازمین کی ہلاکت کے معاملہ پر پولیس نے تشدد میں ملوث 2 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق دونوں ملزمان نے نجی کمپنی کے ملازمین پر تشدد کیا، 8 مزید افراد کی نشاندہی کرلی گئی، مزید گرفتاریوں کے لئے چھاپے جاری ہیں۔
قبل ازیں ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے ابتدائی رپورٹ تیار کی جبکہ پولیس نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق تشدد میں 100 سے زائد افراد ملوث رہے، 8 افراد کی شناخت ہوگئی، گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں، اشتعال دلانے والے 3 افراد کی بھی شناخت کرلی گئی۔