کوئٹہ: ( دنیا نیوز ) کاسی روڈ پر نجی ہاسٹل میں رہائش پذیر طالبہ نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم کے ہسپتال منتقل کردی گئی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، 18 سالہ طالبہ تربت سے حصول تعلیم کے لئے آئی ہوئی تھی۔
دوسری جانب پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ مشرقی بائی پاس پر موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی گئی،مزاحمت پر راہزنوں نے فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوار کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے، زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، حالت خطرے سے باہر ہے۔