لکی مروت: (دنیا نیوز) خیبرپختونخواہ کے علاقے لکی مروت میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔
مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ طارق زمان شام کے وقت گھر سے نکلا تھا، رات گئے اس کے موبائل سے مس کال آئی، واپس فون کرنے پر موبائل بند تھا۔ صبح بیٹے کی لاش سڑک کنارے سے ملی۔
مقامی پولیس کے مطابق واقعہ علاقہ وانڈہ شہاب خیل کے تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں پیش آیا۔ مقتول کے والد معتبر خان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔