اوکاڑہ کے تھانہ صدر کی حدود میں پولیس مقابلہ ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 13 December,2022 01:37 am

اوکاڑہ : (دنیا نیوز ) اوکاڑہ کے تھانہ صدر کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔

اوکاڑہ پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی حدود نواحی گاؤں 28 ٹو ایل میں پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 ڈاکو زخمی ہوگئے جن کی شناخت اسلام ولد ارشد اور قیصر ولد رمضان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کو حراست میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ ہسپتال میں پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی کی گرفتاری کیلئے علاقہ میں مکمل طور پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔