پشاور: ہنڈی کے کاروبار پر 4 پلازے سیل

Published On 11 December,2022 11:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پشاور ہنڈی کے کاروبار پر 4 پلازے سیل کردیے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹرایف آئی اے شفقت جمال کے مطابق چوک یادگار میں ہنڈی اور کرنسی سمگلنگ کے غیر قانونی کاروبار پر حفیظ مارکیٹ، آزاد مارکیٹ، فیض مارکیٹ اور سٹی مارکیٹ کو سیل کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ کارروائی ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ اور ڈائریکٹر کے پی مجاہد اکبر خان کی ہدایت پر انٹیلی جنس ایجنسی پشاور کی مدد سے کی گئی۔

شفقت جمال کا کہنا تھا کہ غیرقانونی کاروبار کرنے والے ہاتھ نہیں آسکے، اس سلسلے میں الگ انکوائری نمبر 112/2022 ایف آئی اے سی بی سی پشاور میں درج کر لی گئی ہے، کے پی زون کے علاقے سے اس جرم کے خاتمے کے لیے مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔