بہاولنگر:ٹریکٹرٹرالی نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، ماں بیٹا جاں بحق

Published On 11 December,2022 04:30 pm

بہاولنگر: (دنیا نیوز) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا، ماں بیٹا موقع پر دم توڑ گئے۔

حادثہ بدرے والی پل کے قریب پیش آیا، موٹرسائیکل پر سوار ماں اور چار سالہ بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ والد شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا۔

ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔