اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

Published On 10 December,2022 10:11 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز)مُلک بھر میں منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی میں ایوب پارک کے قریب 2 ملزمان سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد کر لی۔

اے این ایف اور اے ایس ایف نے ملتان ایئرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کر کے ابوظہبی جانے والے ملزم کے بیگ سے 1 کلو 926 گرام چرس برآمد کر لی، خیبر کا رہائشی ملزم بھی گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مُلزم کے ٹرالی بیگ سے 7 کلو 580 گرام (لیکوئیڈ) آئس برآمد کر کے مردان کا رہائشی ملزم پکڑ لیا۔

دوسری جانب کوئٹہ سریاب روڈ کے قریب کوئٹہ کے اشتہاری ملزم سے 4 کلو چرس اور 700 گرام ہیروئین کرسٹل برآمد کر لی گئی۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ مُلزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔