سی ٹی ڈی کے پنجاب میں آپریشن، 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار

Published On 10 December,2022 03:44 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کاؤنٹر ٹیرزام ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹیلی آپریشنز کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 30 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار مبینہ دہشت گردوں میں دانش، محمد رازق آفریدی، محمد مظفر محمود اور حافظ زاہد محمود شامل ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ سمیت لٹریچر بھی برآمد کیا گیا ہے۔