مانگا منڈی: (دنیا نیوز) ادھار واپس مانگنے پر 50 سالہ خاتون کو قتل کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اغواء ہونیوالی خاتون کا معمہ حل ہوگیا محلہ دار فیملی نے ادھار رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر قتل کروایا۔ مقتولہ کو قتل کرنے کے بعد لاش کو بوری میں باندھ کر مانگا منڈی نہر میں پھینک دیا گیا، قتل کے بعد خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں بھی اتار لی گئیں۔
انچارج انویسٹیگیشن پولیس زاہد کے مطابق مقتولہ کو محلہ دار ماں بیٹے نے قتل کیا ، قاتل ماں بیٹے کو شک کی بنیاد پر گرفتار کر کے تفتیش کی گئی۔ ملزمان نے اعتراف جرم کے بعد لاش پھولنگر کے علاقہ پرناواں نہر سے برآمد کر لی گئی ۔
قتل ہونے والی 50 سالہ خاتون کی شناخت پروین بی بی عرف شاہین کے نام سے ہوئی۔ ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کر دیا۔