مردان: (دنیا نیوز) معمولی تنازع پر گھر میں گھس کر فائرنگ سے ماں اور 2 بیٹے جاں بحق جبکہ باپ شدید زخمی ہو گیا۔
واقعہ علاقہ پارہوتی میں پیش آیا جہاں خواتین کے آپسی تنازعے پر گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کرلاشوں اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔
مردان پولیس نے جائے واقعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔