ممبئی: (ویب ڈیسک) بے حس باپ نے اپنا ناجائز تعلق پکڑے جانے پر نوجوان بیٹے کے دونوں ہاتھ کاٹ کر اسے بےدردی سے قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع دیواس میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان بیٹے نے باپ کو کسی عورت کے ساتھ ناجائز تعلق رکھتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا۔
پولیس کے مطابق باپ نے واقعے کو چھپانے کے لیے بیٹے کے دونوں ہاتھ کاٹ کر 400 فٹ گہرے کنویں میں پھینک دیے۔
پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ہاتھ کاٹنے کے بعد بھی سنگدل باپ کو رحم نہ آیا اور اس نے اپنے 15 سالہ بیٹے کو گلادبا کر قتل کر ڈالا اور اس کی لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے کھیتوں کے قریب جھاڑیوں میں پھینک دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش بچے کے باپ نے جرم کا اعتراف کر لیا۔ مجرم سمیت متعلقہ خاتون کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، خاتون بچے کی خالہ ہے اور دونوں کاگزشتہ پانچ سال سے تعلق تھا۔