کراچی: (دنیا نیوز) سی وی دو دریا پر نوجوان لڑکی کے سمندر میں مبینہ طور پر گرنے کا واقعہ پیش آیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی سی ویو دو دریا پر 22 سالہ لڑکی نے سمندر میں خود چھلانگ لگائی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس کو ایک بیگ ملا ہے جس سے لڑکی کی شناخت ہوئی، ریسکیو اور پولیس ٹیموں کی جانب سے لڑکی کی تلاش جاری ہے۔