کراچی: (دنیا نیوز) پیمرا نے تمام ٹی وی کیبل آپریٹرز کو متنبہ کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر بھارتی چینلز کے بجائے صرف پیمرا سے لائسنس یافتہ چینلز اور پاکستانی مواد نشر کیا جائے۔
چیئرمین پیمرا کی ہدایات پر خلاف ورزی کرنےوالے کیبل آپریٹرز کےخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا جس کی سربراہی کراچی ریجنل آفس کے سربراہ شیراز اصغرشیخ کررہے ہیں۔
کراچی کے مختلف کیبل آپریٹرز کا اچانک معائنہ کیا گیا۔ کورنگی بلال کالونی سے غیر قانونی بھارتی چینلز اور مواد نشر کرنے پر آپریشن ٹیم نے دس سیٹلائٹ ریسیور، دو انٹرنیٹ ڈیوائسز، دو سی پی یو، چھ موڈیولیٹر اور دو ٹرانسمیٹر تحویل میں لے لیے گئے۔
پیمرا کی جانب سے تمام کیبل آپریٹرز کو قواعد پر سختی سے پابندی کی ہدایت کی گئی ہے، خلاف ورزی پر قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔