سپریم کورٹ: محمد سلیم بیگ کی بطور چیئرمین پیمرا تقرری کرنے کا حکم

Last Updated On 27 June,2018 07:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے محمد سلیم بیگ کو 2 دنوں میں بطور چیئرمین پیمرا تقرری کرنے کا حکم دیتے ہوئے مجوزہ چیرمین پیمرا کی اہلیت پر اعتراضات مسترد کر دیے۔

سپریم کورٹ میں چیئرمین پیمرا تقرری کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس وقت جو چیئرمین پیمرا کا نام آ رہا ہے وہ اہلیت پر پورا نہیں اترتے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم اس مسئلے میں نہیں جائیں گے، محمد سلیم بیگ مرزا کی بطور چیئرمین پیمرا سرچ کمیٹی نے نامزدگی کی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ محمد سلیم بیگ مرزا کا بطور چیئرمین پیمرا دو دنوں میں نوٹفکیشن جاری کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے محمد سلیم بیگ کو 2 دنوں میں بطور چیئرمین پیمرا تقرری کرنے کا حکم دیتے ہوئے مجوزہ چیئرمین پیمرا کی اہلیت پر اعتراضات مسترد کر دیے۔

ممبر سکروٹنی کمیٹی حمید ہارون نے عدالت کو بتایا کہ سکروٹنی کمیٹی نے سو افراد میں سے بیس کو شارٹ لسٹ کیا۔ سلیم بیگ میرت لسٹ پر سرفہرست ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے سکروٹنی کمیٹی اس لیے قائم کی کہ غیر جانبدار شخص پیمرا کے سربراہ بنے۔
 

Advertisement