اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کی ہدایت پر مرزا محمد سلیم بیگ کی بطور چیئرمین پیمرا تعیناتی کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
وزارتِ اطلاعات کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمپن پیمرا سلیم بیگ کی تقرری چار سال کے لئے کی گئی ہے۔ مراز سلیم بیگ اس وقت پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پرنسپل انفارمیشن افسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
سپریم کورٹ کی ہدایت پر سرتاج عزیز کی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی کی جانب سے مختلف امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد وزیرِاعظم کی بھجوائی گئی فہرست میں سلیم بیگ کا سرفہرست تھا لیکن الیکشن کمشن نے انتخابات کے باعث چیئرمین پیمرا کی تقرری روک دی تھی۔ تاہم سپریم کورٹ کی اجازت سے وزارتِ اطلاعات نے چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کے تقرر کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔