رشتے کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ، میاں بیوی جاں بحق

Published On 06 January,2023 11:19 pm

کندھکوٹ: (دنیا نیوز) بھٹائی کالونی میں رشتے کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھٹائی کالونی میں جاں بحق ہونے والوں میں شریفہ خاتون اور نیاز مرہٹو شامل ہیں جن کا مخالفین سے رشتہ کا تنازع چل رہا تھا

ذرائع نے بتایا ہے کہ لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے لیکن کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا اور نہ ہی کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔