فیصل آباد: (دنیا نیوز) تھانہ ڈجکوٹ کے احاطہ میں پولیس کی موجودگی میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔
تفصیلات کے مطابق قتل کیس کی تفتیش کے لئے آنے والے دو گروپوں میں تصادم ہوا جس سے ہونے والی فائرنگ میں پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔
فائرنگ کرنے والے مسلح افراد تھانے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، واقعہ میں جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔