ہنگو:منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ، بین الاضلاعی سمگلر گرفتار

Published On 21 January,2023 02:18 pm

ہنگو: (دنیا نیوز) تھانہ سٹی پولیس نے بھاری مقدارمیں پنجاب منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ڈی پی او آصف بہادر کے مطابق  ہنگو میں پولیس کی کارروائی ، سٹی پولیس نےعبدالعلی چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران مسافر کوسٹرمیں بیھٹے شخص سے12 ہزار گرام چرس برآمد کرلی ۔

اس حوالے سے ڈی پی او کا بتانا ہے کہ کارروائی میں بین الاضلاعی منشیات سمگلر کو گرفتارکرلیاگیا ہے، ملزم منشیات پنجاب لے کر جارہا تھا ۔ 

پولیس کی جانب سے ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔