پشاور: (دنیا نیوز) ایف آئی اے اینٹی کرپشن نے پشاور کے علاقے فقیرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویز بنانے والے 4 ملزمان گرفتار کرلیے ۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی کرپشن پشاور نے ملزمان کے قبضے سے جعلی ایمپلائمنٹ کارڈز، سٹوڈنٹ کارڈز،بینک کی جعلی مہریں بھی برآمد کرلیں ۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسٹامپ پیپرز، تعلیمی اسناد اور بینک اسٹیٹمنٹس بھی برآمد ہوئی ہیں ، حکام نے جعلی دستاویزات میں استعمال ہونے والے آلات بھی تحویل میں لے لیے ہیں ۔
ترجمان کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔