لاہور: (دنیا نیوز) نواب ٹاؤن ڈولفن کا ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہوا جس میں 1 ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ساتھی فرار ہوگئے۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق تین مسلح ڈاکو ایل بلاک ماجد سٹیٹ پر گن پوائنٹ پر واردات کر رہے تھے، ڈولفن ٹیم 15 کی کال پر موقع پر پہنچ گئی، تینوں ڈاکو ڈولفن ٹیم کو دیکھ کر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ ٹیم نے پروفیشنلزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1 ڈاکو کو برگر کاٹیج کے قریب راؤنڈ اپ کر لیا، ڈاکو کے دوسرے 2 ساتھی شہری سے گن پوائنٹ پر لفٹ لے کر سمسانی روڈ کی طرف فرار ہوگئے، ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔
گرفتار ڈاکو کے قبضہ سے 2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، مقامی پولیس ڈاکو کے ساتھیوں کی تلاش کیلئے علاقہ میں ناکہ بندی کر کے سرچنگ کر رہی ہے۔